سری نگر/ سری نگر میں پولیس کنٹرول روم کشمیر (پی سی آر) میں پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وادی کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور سکیورٹی گرڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس میں میدانی علاقوں کے علاوہ پہاڑی اور بلند ترین علاقوں میں سکیورٹی انتظامات بھی زیرِ بحث آئے۔
اجلاس میں تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل، آپریشنل تیاریوں، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر تعیناتی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ وادی بھر میں ایک مستحکم اور فعال سکیورٹی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطہ اور بہتر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments