محسن نقوی نے صوبوں کا معاملہ اُلجھایا جو اب متنازع بن چکا ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو
وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ محسن نقوی شوق سے میرے متعلق تبصرہ کریں،ویلکم کروں گا،کیامحسن نقوی قائداعظم ہیں؟جومیں ان کی ذات اور افکار پر تبصرہ کر رہا ہوں، کبھی محسن نقوی کی ذات کےحوالے سے بات نہیں کی،نہ کروں گا، محسن نقوی جو ہیں،بس وہی ہیں،اُس پرکسی تبصرےکی ضرورت نہیں، اللہ تعالیٰ محسن نقوی کو مبارک کرے۔
سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اپنی رائےکا اظہارکیا،محسن نقوی کی عزت واحترام ملحوظ خاطر رکھا،میں نےکبھی محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نہیں کہا، صوبے کے معاملے کو ایک نہ ایک دن پارلیمنٹ میں ہی آنا ہے، محسن نقوی نےصوبوں کا معاملہ اُلجھایا،اب متنازع بن چکاہے۔
ان کا کہناتھا کہ صوبوں کامعاملہ پارلیمنٹ میں آتاہے تومتنازع صورت میں آئےگا،دیگر وزرا اورمحسن نقوی کی رائے کا احترام ہے،لیکن اپنی رائےکابھی حق ہے، صوبوں کامعاملہ پارلیمنٹ میں ہی آئے گا، دھمکیاں دینےسے میرے جیسا بندہ خاموش ہونےوالا نہیں، محسن نقوی کےپاس جواب ہے تو دیں،بیانات سے ہمیں فرق نہیں پڑےگا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ کہنایہ کردوں گاوہ کردوں گا،جو کرنا ہے کریں، میری رائے غلط ہے تو محسن نقوی رد کریں،دلیل دیں، میں نےصدرآصف زرداری کوکئی بار کہتےسناہےمحسن نقوی اُن کےبیٹے ہیں، ہم جب بھی ایوان صدر گئے محسن نقوی وہاں موجود ہوتے ہیں، محسن نقوی نےغلط فورم کا انتخاب کیا،کہا سسٹم تباہ ہوگیا،اسی پرآج تک بحث ہورہی ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ میری بات درست ہے، محسن نقوی نے صوبوں کے معاملے میں لیڈلی،ذمہ داری لینی چاہیے،محسن نقوی نے کہا کاروباری افراد سیاسی جماعتوں کو اربوں کے فنڈز دیتےہیں،کاروباری افراد اربوں کے فنڈز اس لئے دیتے ہیں کیونکہ اربوں کی واردات بھی ڈالناہوتی ہے، ریفرنڈم پر کوئی سمجھوتہ یا راستہ نکل سکتا ہے، پیپلزپارٹی ریفرنڈم کو چور دروازہ کہہ رہی ہے، ریفرنڈم کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔
راناثنااللہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہےریفرنڈم پرآئینی عدالت سےکام آگےبڑھایاجائےگا،پیپلزپارٹی کویقین دہانی کرائی جائےکہ آئین پرعمل ہوگاتواتفاق ہوسکتاہے،محسن نقوی صوبوں کاپروجیکٹ لےکرچل رہےہیں،کیاہم انہیں کراس کریں؟محسن نقوی نےکہامنہ چھپانے کے قابل نہیں چھوڑوں گا،مجھےمنہ چھپانےکی ضرورت نہیں،ہم نےہمیشہ منہ کھلا رکھاہے،محسن نقوی اپنا منہ چھپانے کی فکر کریں۔