English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے عوام کو دلاسوں کے سوا کچھ ن�یں دیا،اصلاح الدین

القمر

سکھر( نمائندہ جسارت) جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن میں اضافے سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجود ہ حکومت نااہل ہے ، آج ملک کی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہی ہے اور بیورو کریٹس ، سیاستدان اور کرپٹ افسران عیاشیوں کی زندگی گزار رہے ہیں نااہل حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاخورونوش کی قیمتوں میں100فیصد اضافہ کرکے منہ سے نوالہ اور ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافہ کر کے عوام سے طبی سہولیات بھی چھین لی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد اجلاس کے دوران شرکااجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں طارق خان ، توصیف احمد قریشی ، مسعود شیخ ، رئیس خان ، جنید قریشی ، بلال خان ، سرور احمد ، مزمل ، ریاض الدین شیخ و دیگر موجود تھے۔ شرکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ملک کوقرضوں سے بچانے کیلیے اتنا ہی سنجیدہ ہے تو پہلے ملک کا قرضہ اتارنے کیلیے کرپشن میں ملوث بیورو کریٹس ،کرپٹ افسران ، سیاستدانوں کی مراعات ختم کریں اور ان کی تنخواہیں عام مزدور جتنی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلیے جو اعلانات کیے تھے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان اعلانات کے بعد وہ کرپٹ افسران ، بیورو کریٹس اور سیاستدانوں سے ایک ڈھیلا بھی وصول نہیں کر سکی ہے ، ملک کو تباہی سے بچانے اور قرضہ اتارنے کیلیے کرپشن میں ملوث افراد کی جائدادیں ضبط کر کے نیلام کی جائے اور نیلامی سے ہونی والی آمدن ملک کا قرضہ اتارنے کیلیے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ۔ اصلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہمی کیلیے سوائے دلاسوں کے کچھ نہیں آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگار ی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات ، ادویات ، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ہیں لیکن نااہل حکمران عوام کی مشکلات دور کرنے کے بجائے ان میں روز بروز اضافہ کر کے دوہرے عذاب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جو کسی صورت درست اقدام نہیں ہے وفاقی حکومت کو اپنے عوام دشمن فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے ،اگر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہمی کیلیے سنجیدگی سے نہیں سوچا تو عوام سڑکوں پر ہوگی اور حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نصیب نہیں ہوگی،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور مہنگائی کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے