English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،کسٹم کی کارروائی ،90 لاکھ مالیت کا کتھا ممنوع� اشیاء برآمد

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کسٹم نے ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ 90 لاکھ روپے مالیت کا کتھا اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، کارروائی کے دوران اسمگلروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس سے کسٹم کی گاڑی کو نقصان پہنچا، کسٹم حکام کے مطابق برآمد کتھے اور دیگر اشیا کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد ہے، اسمگلرز فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حیدرآباد اور میرپورخاص کی مشترکہ ٹیم نے انسپکٹر ہاشم علی کی سربراہی میں رات تقریباً ساڑھے 3 بجے خفیہ اطلاع پر میرواہ گورچانی تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ چودھری لعل دین کے قریب ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تو ٹرک میں موجود افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کسٹم کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے اور فائرنگ کرتے ہوئے ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے کسٹم اہلکارو نے ٹرک سے ایک سو سے زائد نان کسٹم پیڈ گٹکے میں استعمال ہونے والے کتھے کے پیکٹ اور ممنوعہ زائقہ گٹکے کے 50 تھیلے اپنی تحویل میں لے کر کسٹم ہائوس منتقل کر دیے۔ کسٹم حکام کے مطابق برآمد ہونے والا کتھا اور زائقہ گٹکے کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمگلنگ میں ہونے والا سامان احمد پٹھان اور لالی پٹھان نامی افراد کی ملکیت ہے اور سامان دلشاد قائمخانی نامی کی زمین پر قائم پولٹری فارم میں اتارا جانا تھا۔ اس حوالے سے کسٹم حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ دو تیز رفتار موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی، علاقے کے لوگوں نے زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا، سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے قریب ٹنڈوآدم روڈ پر واقع میرآباد کے قریب دو موٹر سائکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گیئں جس کے نتیجے میں گوٹھ حاجی ظفر کے رہائشی 17 سالہ پریم چند بھیل اور 16 سالہ بال چند بھیل جبکہ میرآباد کا رہائشی 25 سالہ غلام حیدر عمرانی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو علاقے کے لوگوں نے سوزوکی گاڑی میں ڈال کر سول اسپتال پہنچایا سول اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق تینوں زخمیوں کو سر میں چوٹیں آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے