English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،ایگریکلچر ایکسٹینشن کے فنڈز خورد برد ، اینٹی کرپشن کا چھاپا

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایگریکلچر ایکسٹینشن کے افسران کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری فروخت کرنے بھاری رشوت کے عوض جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے کی اجازت دینے اور کروڑوں روپے کے فنڈز میں جعلی بلوں کے ذریعے خورد برد کرنے کے الزامات کے تحت اینٹی کرپشن میرپورخاص کا مجسٹریٹ کی نگرانی میں ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کے دفتر پر چھاپا، اینٹی کرپشن نے دو سال کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر منظور میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نجیب اللہ سومرو کی نگرانی میں ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کے آفس میں چھاپا مارا اس دوران ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اینٹی کرپشن نے آفس سے دو سال کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اینٹی کرپشن سرکل آفیسر منظور میمن نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سترام داس ، ایڈیشنل ڈائریکٹر گہرام بلوچ اور اکائونٹنٹ تنویر کی جانب سے جھوٹے اور جعلی بلوں کے ذریعے مختلف مدوں میں کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز میں خورد برد کرنے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری مشینری فروخت کرنے اور زرعی ادویات ، کھاد اور بیج فروخت کرنے والی مختلف ایجنسیوں کو جعلی ادویات اور کھاد فروخت کرنے کی اجازت دینے کے الزامات کے تحت ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے آفس پر چھاپہ مار کر دوسالہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہیں تحقیقات کے بعد کرپشن میں ملوث ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن نے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، میونسپل کمیٹی، سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر محکموں میں چھاپے مار کر ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے