English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شفیع الیون نے مزمل مرتضی شہید محمود سلطان چانڈیو الیون کو شکست دے دی

القمر

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) مرحوم شفیع الیون نے شہید محمود سلطان چانڈیو الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3رنز سے شکست دیکر کمپری ہینسیو گرائونڈ میں کھیلے جانے والے میرپورخاص سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مرحوم شفیع الیون نے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے عمیر نے 32 اور زبیر نے 29 رنز اسکور کئے شہید محمود سلطان کی ٹیم کے رشید نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شہید محمود سلطان چانڈیو کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بناسکی۔ کپتان محمد مزمل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بہرام خان 29اور شہزاد 23 رنز بناسکے مرحوم شفیع کے اویس پٹھان نے 3 وکٹیں حاصل کیں میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے