ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم وطن روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل اور ون ڈے سیریز منسوخ ہونے پر ویسٹ انڈیز ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان وقت سے پہلے ختم ہونے پر مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ چند روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ فل سمنز ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوئے،ویسٹ انڈیز کیمپ میں کرونا کا شکار ہونے والے کھلاڑی کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ پریڈ پورا کرینگے اور منفی رپورٹ آنے کے بعد انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں