لندن (جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو ہرا دیا جبکہ چیلسی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ لیور پول کی ٹیم نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔پریمیئر فٹ بال لیگ کے مقابلے انگلینڈ میں اینفیلڈ، لیورپول میں لیور پول اور نیو کاسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لیور پول کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیو کاسل یونائیٹڈ کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔ لیور پول کی فتح میں ڈیوگو جوٹا،محمد صلاح اور ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ نے ایک، ایک گول اسکور کرکے اہم کردار ادا کیا۔ نیو کاسل یونائیٹڈ کی طرف سے واحد گول جونجو شیلوی نے اسکور کیا۔ چیلسی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج،لندن میں کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
