English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم کو سود کی لعنت سے نجات دلوانا چاہتا ہوں،ترک صدر

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ اپنی قوم کو سود کی لعنت اور بلندافرط زر سے نجات دلوانا چاہتا ہوں۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق انصاف و ترقی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ایک نیا اقتصادی اور ڈپازٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کو آزاد منڈیوں کے معاشی اصولوں کے مطابق معقول شرح تناسب پر لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

رجب طیب اردگان  نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے مال و زر کی حفاظت کریں گے ہمارا یہ عزم ہے کہ ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں گے، کوئی کچھ بھی کہتا رہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ اپوزیشن افراتفری پھیلانا چاہتی ہے مگر اس میں کامیاب نہیں ہوگی ترکش لیرا کی حقیقی قیمت بحال کرنے کے لیے معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناءترک کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد ترک صدر کے نئے معاشی اقدامات کے نتیجے میں لیرا کی قدر میں 30 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

نئی معاشی پالیسی میں ترک صدر کی جانب سے ملکی ڈپازٹ کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا۔نئے اقدامات کے تحت مرکزی بینک کو شرح سود میں کمی کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا اور قرض لینے کی لاگت کو 15 فیصد سے کم کر کے 14 فیصد کر دیا گیا۔

اس سے قبل ترک کرنسی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی جس کے بعد طیب اردوان نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے