English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن کی صورتحال کے سبب نیٹو افواج ہائی الرٹ

یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی نقل و حرکت کے سبب مغربی دفاعی نیٹو نے اولین فوجی اقدامات کیے ہیں۔  ایک جرمن اخبارنے نیٹو کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیٹو کی سریع الحرکت فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیٹو کی ٹاسک فورس کو پانچ دن کے اندر اندر متاثرہ علاقے میں تعیناتی کے لیے تیار رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔ اس وقت کی صورتحال کے مطابق فوجیوں کو سات دن میں کسی ممکنہ جگہ پر تعیناتی کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے