نمائندہ خصوصی ارشاد لاشاری
گنداواہ سٹی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ
سماجی تنظیم ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے عہدیدداران اور کارکنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واپڈا گنداواہ ایل۔ایس اور ایس ڈی او کی ملی بھگت سے گنداواہ سٹی میں ایک ہفتے سے بدترین لوڈشیڈنگ اور بار بار کی ٹرپنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے دن رات سٹی کے فیس اتار کر اپنے من پسند افراد کو بجلی دیکر ان سے لاکھوں روپے رشوت کھا رہے ہیں
گنداواہ ضلع جھل مگسی کا ہیڈ کواٹر ہونے کے باوجود چوبیس گھنٹوں میں 6 گھنٹے بھی 3 تھری فیس نہیں دیتے جس سے پینے کا پانی اور روزمرہ کا کاروبار ٹھپ کر رہ گیا ہے۔
سماجی تنظیم کے عہدیدداران نے چیف کیسکو ڈی سی جھل مگسی اور صوبائی وزیر نواب زادہ طارق خان مگسی سے اپیل کی ہے کہ ہمارا مطالبہ جلد پورا کیا جائے ورنہ ہم سٹی گنداواہ بل کی پے منٹ مکمل بند کرنے اور پرامن احتجاج کا پورا حق رکھتے ہیں۔
گنداواہ سٹی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ
القمر
