English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی ویکسنیشن میں‌ پنجاب پہلے نمبر پر آگیا

القمر

پنجاب نے کورونا ویکسینیشن میں دوسرے صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے. وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ
پہلی ڈوز کل حدف کا 68 فیصد مکمل کر کے پنجاب اول پوزیشن پر ہے۔ خیبر پختواہ 57 فیصد کے ساتھ دوسرے
اور سندھ 51 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسپیشل سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ عمران بلوچ کے مطابق پنجاب میں 5 کروڑ 55 لاکھ افراد کو
پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ .کورونا ویکسین کی کامیاب مہم کا سہرا کارکنان کی انتھک محنت پر ہے۔
کورونا ویکسین مہم میں سرخروئی اعزاز کی بات ہے۔
عمران سکندر اور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ مہم کی کامیابی میں میڈیا نے خصوصی کردار ادا کیا۔ سماجی رہنما
ویکسین مکمل کرنے کے لئے اپنا کردار کر رہے ہیں۔
مذہبی حلقوں وویکسین آگاہی میں بھر پور کردار ادا کر رے ہیں۔ جمعہ کے خطبات میں علماء نے ویکسین کی اہمیت
کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا۔
گلی گلی نگر نگر 12000 سے زائد ٹیمیں گھر گھر دستک دے کر ویکسین کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے