English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سپر لیگ سیزن 7: ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو 17 جنوری تک بک کرائی جانے والی ٹکٹوں پر خصوصی پیشکش کی ہے، چار ٹکٹ خریدنے پر ایک فری ٹکٹ ملے گا، جبکہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق 17 جنوری تک ٹکٹ بک کروانے والے شائقین کو  فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت ملے گی جس کے تحت جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 500، فرسٹ کلاس کا 1500، پریمیئم انکلوژر 2 ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ 2500 روپے کا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 1500 کا ہوگا، اسی طرح فرسٹ کلاس 2500، پریمیئم 3000 اور وی آئی پی انکلوژر کا  ٹکٹ 4 ہزار روپے کا ہوگا جب کہ وسیم اکرم اور وقاریونس انکلوژرز کے ٹکٹ 4 سے 7 ہزار روپے میں ملیں گے، اس کے علاوہ 6 ڈبل ہیڈرز کے دنوں میں جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ ایک ہزار کا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے