English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن کی کال پر بدھ کو ہڑتال

القمر

پیپلزپارٹی کا سیاہ بلدیاتی قانون، متحدہ اپوزیشن کی کال پر بدھ کے روز سندھ بھر میں مظاہرے ہونگے۔ سردار عبدالرحیم، سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سیاہ اور دوہرے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں عوام نے انکے متعصبانہ قانون کو یکسر مسترد کردیا ہے عوام ایسے بلدیاتی قانون کے خلاف جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان کی کال پر آج سڑکوں پر نکل کر غیر آئینی اقدام کے خلاف نفرت کا اظہار کرینگے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ بھر کے ضلعی پریس کلبس کے سامنے سندھ دشمن کالے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے ہونگے جس میں سندھ کے باشعور عوام بڑی تعداد میں شریک ہونگے ۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں سے متحدہ اپوزیشن کے رہنما خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو پیپلزپارٹی کے جابرانہ تسلط سے آزاد کروائینگے سندھ میں پیپلزپارٹی کے ناقص طرز حکمرانی کے باعث ہر شعبہ زوال پزیر ہے عوام بدحال جبکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے احتجاج میں طلباء، تاجر، کسان، مزدور سماجی کارکنان سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔متحدہ اپوزیشن پیپلزپارٹی کے غیر آئینی اور عوام دشمن قانون کو ہر فورم پر چیلنج کریگی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے پیپلز پارٹی کو عوام دشمن قانون واپس لینے پر مجبور کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے