وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے قازقستان کے ان کھٹن ایام میں اس کے شانہ بشانہ ہونا ہمارا اخلاقی فرض ہے، ہم اس کے بعد بھی تمام تر امکانات اور وسائل کے ساتھ اس ملک کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھنے کی کوششوں میں رہیں گے۔
چاوش اولو نے ترک ریاستوں کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، جو قازقستان کے ایجنڈے کے ساتھ آن لائن منعقد کیا گیا۔
ترک وزیر نے اس موقع پر کہا کہ قازقستان میں ہونے والی پیش رفت پر ترک ریاستوں کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی حیثیت سے ہم ہنگامی اجلاس منعقد کررہے ہیں قازقستان، جو کہ ترک برادری کا ایک اہم رکن ہے، میں موجودہ حالات نے ہم سب کو گہرائیوں سے متاثر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قازقستان میں ہونے والی پیش رفت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، ، "ہمیں قازقستان میں ہونے والی پیش رفت سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم اپنے بھائی قازقستان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ہمیں خوشی ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور وہ قازقستان میں علیحان سمائیلوف کی نئے وزیر اعظم کے طور پر تقرری پر خوش ہیں اور وہ ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
"ترکی کے طور پر، ہم شروع سے ہی قازق حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ہم اپنے تمام وسائل کے ساتھ قازقستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے تمام ذرائع کو متحرک کرنے کے لیے تیار ہیں۔”
