کابل(اے پی پی)افغانستان کے مغربی علاقے میں پیر کے روز 5.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز افغانستان کے مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی وجہ سے مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قادس میں کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ضلعی گورنر محمد صالح پردل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
