سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو خط لکھ کر کراچی میں جرائم کی روک تھا م کے لئے مدد مانگ لی۔انہوں نے لکھا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات حد سے تجاوز کرگئے ہیں۔پولیس کے اعداد کے مطابق دوہزار اکیس میں اسی ہزار سے زائد راہزنی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوہزار بیس کے مقابلے میں راہزنی کے واقعات میں ستائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستانوے فیصد مقدمات موٹر سائیکلیں، موبائل، گاڑیاں چوری اور چھیننے سے متعلق تھے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ کراچی کے شہریوں کی سندھ حکومت اور کراچی پولیس سے اعتماد و امید ختم ہو گئی ہے۔ شہری وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ شہر میں جنگل کا قانون ہے جو شہریوں کیلئے ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ ان کی گزارش ہے کہ اس اہم مسئلے پر وفاقی حکومت غور کرے۔ شہر کے امن کو قائم رکھنے کے لئے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔
سندھ حکومت اور پولیس سےکوئی امید نہیں،وفاق سے شکایت خرم شیر زمان
القمر
