English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترین گروپ کا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

القمر

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ہونے اجلاس کا ترین گروپ نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں، ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔ سردار عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ پنجاب میں اتحادی قیادت اور ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے