English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلونا پستول دکھاکر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

القمر

کراچی:کراچی میں کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ عوام کے ہتھے چڑھ گیا جنہیں لوگوں نے درگت بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، لوگ اتنے غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

کہ باہر تو کیا گھر کی دہلیز اور گھروں کے اندر بھی لٹ رہے ہیں اس سارے ماحول میں عوام میں عدم تحفظ اتنا بڑھ گیا ہے کہ لوگ اب کھلونا پستول سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

کراچی کے علاقے گولیمار سینیٹری مارکیٹ میں دو ملزمان پلاسٹک پستول سے ڈرا کر شہریوں کو لوٹنے کے فرار ہورہے تھے کہ عوام نے انہیں پکڑلیا۔

شہریوں نے دونوں ڈاکوئوں کو پکڑنے کے بعد پہلے ان کی اچھی طرح سے درگت بنائی جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑے جانے والے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں کھلونا پستول کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی کئی کامیاب وارداتیں کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے