English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر نیشنل فٹبال کوچ الیکس پائیک کراچی پہنچ گئے ، ٹرائلز کا آغاز آج سے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ذاتی کوششوں سے انڈر 15 فٹبالرز کو آگے بڑھنے کا بڑا موقع مل گیا۔سوئیڈن ٹاؤن فٹبال کلب کے کوچ الیکس پائیک انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کیلیے کراچی پہنچ گئے۔ کمشنر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز 21 تا 25 مارچ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جس میں الیکس پائیک 300 بچوں کے فٹبال ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔ ٹرائلز میں ٹیلنٹڈ بچوں کی ٹیم بنائی جائے گی ، جن میں سے بہترین بچوں کو فٹبال کی ٹریننگ کیلیے انگلینڈ روانہ کیا جائے گا اور بچوں کی تربیت کے تمام اخراجات سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب برداشت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل برطانیہ کے سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدہ کیا تھا ،میں سوئنڈن فٹبال کلب کا مشکور ہوں کہ معاہدے پر بڑی تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ کراچی کے ٹلینٹیڈ بچے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھ کر فٹبال میں اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے