آئین کے آرٹیکل 224اے میں نگران وزیر اعظم سے متعلق تشریح موجود ہے۔۔ آئین کے آرٹیکل 224اے کے مطابق صدر
پاکستان ، سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کا تقرر کرے گا۔
قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر دونوں تین نام کمیٹی
کو بھجوائیں گے۔ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر تشکیل دیں گے ۔کمیٹی میں سبکدوش ہونے والی اسمبلی کے 8
ممبران ہوں گے۔
کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی برابر تعداد ہو گی ۔کمیٹی تین روز میں نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کرے گا۔
کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن دو روز کے اندر فیصلہ
کرے گا ۔
نگران وزیر اعظم کا تقرر نہ ہونے تک سبکدوش ہونے والا وزیر اعظم عہدے پر برقرار رہے گا
