English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو ہونگے

القمر

کوئٹہ : بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ انتخاب پر ہی ہوں گے، صوبے میں براہ راست انتخاب صرف وارڈز کے کونسلر کا ہو گا۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبے میں 838یونین کونسلز، 34 ڈسٹرکٹ کونسلز، 54 میونسپل کمیٹیاں، 8 میونسپل کارپوریشنز اور ایک میٹر وپولیٹن کارپوریشن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں یونین کونسل کے وارڈز کی سطح پر کونسلر کا انتخاب براہ راست عوام کریں گے، اس انتخاب کے بعد یونین کونسل میں 33 فیصد نمائندگی خواتین، پانچ فیصد اقلیت، پانچ فیصد کسان اور پانچ فیصد ورکر کو دی جائے گی، یہ تمام کونسلرز اپنے درمیان سے ایک کو چیئرمین اور ایک کو وائس چیئرمین بنائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ یونین کونسل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا ممبر ہو گا جو ملکر ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب کریں گے، اسی طرح میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وارڈز میں کونسلرز کا انتخاب براہ راست ہو گا، یہ کونسلرز چیئرمین اور مئیر کا انتخاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے