English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ اپوزیشن کا (جمعہ کو ) یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان

القمر

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن نے (جمعہ )8 اپریل کو ملک بھرمیں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے ۔

نماز جمعہ کے خطبوں میں ٓائمہ کرام آئین پاکستان کی حرمت اور حفاظت کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے اور عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکراور عمران نیازی حکومت کی طرف سے تحریک عدم اعتمادکو آئین شکنی کے ذریعے مسترد کرنے اور رائے شماری نہ ہونے دینے کو آئین اور پارلیمنٹ پر برترین حملہ قرار دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے