پنجاب اسمبلی کی دیواروں پر کانٹے دار تار بچھا دی گئی اور مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اسمبلی کا علامتی اجلاس منعقد کیا گیاجہاں مریم نواز سمیت اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جہاں علیم خان سمیت اپوزیشن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض اراکین نے شرکت کی، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے.
رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد نےبتایا کہ انہیں 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرمین میں منتخب کیا گیا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر 1997 کے مطابق پینل آف چیئرمین کا رکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں سیشن کی صدارت کرسکتا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز اپوزیشن اراکین کے 199 ووٹوں کے ساتھ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں حمزہ شہباز اور مریم نواز ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘حمزہ صاحب فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پر مبارک ہو’۔
Chief Minister Punjab Hamza Shehbaz Sharif Alhamdulliah elected by 199 votes . @MaryamNSharif broke into tears while congratulating Hamza Bhai @HamzaSS ♥️♥️♥️🙏🏽🙏🏽🙏🏽 pic.twitter.com/zeKcSNy1pr
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 6, 2022
