English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سیاسی رہنما کے گارڈز گرفتار

القمر

لاہور پولیس نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سیاسی رہنما کے گارڈز کو گرفتار کرلیا ہے۔

قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گذشتہ شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ راستہ نہ دینے پر پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔

دوسری جانب لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق نے اپنے گارڈ کے ہاتھوں حساس ادارے کے افسر پر تشدد کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولز کی جانب سے اور ان کے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کے حوالہ سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واضح رہے کہ میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاہوں میراایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف نے ٹویٹ کیا تھا کہ پاکستان آرمی کے میجر حارث کو ن لیگ کے رہنما کے گارڈز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے ان کا بازو ٹوٹ گیا۔

ارشد شریف نے لکھا تھا کہ میرا یہ بھائی سیاچین پر ملک کا دفاع کر چکا ہے۔ سلمان رفیق اور حافظ نعمان اگلی گاڑی میں تھے جب ان کے گارڈز نے میجر حارث کو مارا، یہ سب افسوسناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے