English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن علی کا اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس ہونے کا اعتراف

القمر

لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کہا ہے کہ انگلش کاﺅنٹی میں جیمز اینڈرسن کیساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔ لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاﺅنٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔ قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔

جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔ یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے