English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چور اور لوٹے کیا ملک کو چلائیں گے، اعظم سواتی

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ چور اور لوٹے کیا ملک کو چلائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی کیسی ہے، عمران خان نے ملک کو جگا دیا ہے، لوگ ملک کو بچانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، 25سال امریکا میں رہا ہوں اور ابھی بھی میرے بچے وہاں ہیں۔

اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے،جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو شوکازنوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے