راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے کے مطابق عید تعطیلات اور لانگ ویک اینڈ کے دوران ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی 29ہزارسے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں مری میں تعینات360سے زائد افسران و جوانوں نے مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں رکھا
چیف ٹریفک افسر راولپنڈی نوید ارشادکے مطابق ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 360سے زائد افسران و جوانوں نے فرائض انجام دیئے عید کے تین دنوں کے دوران سیاحوں کی 29769گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں
جبکہ22349آئوٹ ہوئیںجبکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر 8ہزارسے زائد گاڑیوں کے داخلہ کی پابندی پر بھی عملدر آمد کروایا گیا ٹریفک پولیس کے افسرانوں و جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان پر عملدر آمد کرواتے ہوئے مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ روا ں دواں رکھا
اورفرائض کی ادائیگی کے دوران2000سے زائد سیاحوں کی مختلف طریقوں سے رہنمائی اور مدد کی جبکہ تقریباً13000آگاہی و سیفٹی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جس سے سیاحوں نے رہنمائی حاصل کی۔
