سکھر: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی سیاستدان نہیں، وہ کسی اور طریقے سے اقتدار میں آئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ اداروں پر حملے نہیں کرتے، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔عمران خان بہادر نہیں ہے، ان کی حکومت نے 4 سال میں ملک کو دلدل میں دھکیل دیا، جس کو ٹھیک کرنے میں کم از کم چار ماہ تو لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد اور ہے، یہ شارٹ کٹ کے عادی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوگا، عمران خان کے الزامات میں صداقت نہیں، ان کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکیم سعید اور شامی صاحب کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
