اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں، گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام نہیں، گورنر آئینی مدت مکمل کر چکے ہیں، ڈی نوٹیفائی کرنے کا مرحلہ آئینی قانونی طور پر درست کیا گیا، صدر کو چاہئیے فوری نئے نامزد گورنر کے نام کی منظوری دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں، گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔
