کراچی (سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عین اس موقع پر جب کراچی سے تعلق رکھنے والے طلبا ء میٹرک کے امتحانات دے رہے ہونگے اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ٹورنامنٹ برائے 23-2022 مئی 21 سے 4 جون تک کھیلا جائے گا،بیک وقت ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 93 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر وہ پی سی بی انڈر 19 سہ روزہ اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے.۔ تاہم بورڈ کی یہ منطق کسی طرح طلبا اور ان کے والدین کو مطمئن نہ کرسکی اور والدین کا کہنا ہے کہ کھیل اپنی جگہ مگر ہمارے بچے اگر اس دوڑ میں اپنے کیرئر کو اچھا سے اچھا کرنے کے لیے تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے تو اس کرکٹ سے کیا فائدہ؟ لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین فوری طور پر اس ٹورنامنٹ کی ٹاریخوں میں ردوبدل کریں تاکہ امتحانات دینے والے اور ان کے والدین اس کوفت سے بچ سکیں۔ واضح رہے کہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ فاتح ہوگا۔ بلوچستان، سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو3,3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اسی طرح سینٹرل پنجاب، سندھ اور خیبر پختونوخواہ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 4,4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام 93 اسکواڈز کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔.
