لاہور،(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کے لیے 60 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے۔ کیمپ دو مختلف مرحلوں میں لگایا جائے گا۔پہلے مرحلہ 15 سے 25 مئی تک جاری رہے گا، جہاں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے۔اسی طرح 26 مئی سے 10 جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ انگلش کاؤنٹی چمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، جس کے لیے پاکستان کا تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں میں پہلا گروپ 15-25 مئی تک جاری رہے گا جس میں عبداللہ شفیق، عاکف جاوید، ارشد اقبال، ارشد اللہ، آصف آفریدی، آصف علی، بابر اعظم ، فیصل اکرم، فخر زمان ، حیدر علی ، افتخار احمد، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد ، خوشدل شاہ ، میر حمزہ، محمد حارث ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل، شاداب خان، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، یاسر شاہ ، زاہد محمود شامل ہیں۔ جب کہ دوسرا گروپ 26 مئی تا 10 جون تک کیمپ میں شامل ہوگا۔عابد علی ، ابرار احمد ، عالیان محمود، عبدالواحد بنگلزئی ، علی اسفند ، علی عثمان ، آرش علی خان، اعظم خان، فہیم اشرف، فواد عالم، حسیب اللہ ، عماد وسیم، عرفان اللہ شاہ، معاذ خان ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حریرہ ، محمد عمران، محمد عمران رندھاوا، محمد طحہٰ ، محمد ذیشان، نعمان علی ، عمیر بن یوسف ، قاسم اکرم، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد، ثمین گل ، سرفراز احمد ، سید ذیشان ضمیر ، عثمان صلاح الدین ، زمان خان شامل ہیں۔
