ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں ریلوے ڈویژن نے بڈگام-کٹرہ ٹرین سروس بحال کردی

جموں/جموں ریلوے ڈویژن، ناردرن ریلوے نے مسافروں اور شری ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کی سہولت کے پیشِ نظر بڈگام اور کٹرہ کے درمیان ٹرین سروس آج یعنی 29 اگست 2026 سے دوبارہ بحال کردی ہے۔جموں ریلوے ڈویژن کے پبلک ریلیشنز انسپکٹر کے مطابق ٹرین نمبر 04688/04687بڈگام (BDGM) سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ (SVDK) کے درمیان اپنے معمول کے روٹ پر آج سے دوبارہ چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین نمبر 04688 بڈگام-کٹرہ صبح7 بج کر 20 منٹ پر بڈگام ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور دوپہر 1 بجےشری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح ٹرین نمبر 04687 کٹرہ-بڈگام دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ سے روانہ ہوگی اور رات 8 بجےبڈگام ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
ٹرین سروس کی بحالی سے وادی کشمیر کے رہائشیوں، طلبہ، ملازمین اور ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے کٹرہ جانے والے یاتریوں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس وادی کشمیر اور جموں خطے کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹرین کی تازہ صورتحال اور اوقات کار کی تصدیق NTES موبائل ایپ، انڈین ریلوے کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبر 139 کے ذریعے ضرور کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں