سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ خزاں اجلاس، جو 21 ستمبر 2026 سے شروع ہونے جا رہا ہے، کے دوران اسمبلی کی کارروائی کو مکمل طور پرکاغذ سے پاک (Paperless) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق21 ستمبر سے شروع ہونے والا اسمبلی اجلاس نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن (NeVA)پورٹل کے ذریعے چلایا جائے گا۔
سرکلر میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسمبلی سوالات، بلوں اور دیگر اسمبلی امور سے متعلق جوابات صرف NeVA کے ذریعے جمع کرائے جائیں۔اس کے علاوہ تمام محکموں کو روزانہ اپنے NeVA اکاؤنٹس چیک کرنے اور رابطہ کاری کے لیے ایک نوڈل افسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔