ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لولاب کے جنگل میں 24سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد

کپواڑہ/شمالی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک 24 سالہ نوجوان کی لاش جنگل میں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ نوجوان، جو جنگل کے قریب رہائش پذیر تھا، ڈارپورہ،لولاب کے جنگلاتی علاقے میں اُس کی نعش ایک درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
عہدیدار کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان مبینہ طور پر ذہنی طور پر پریشان تھا اور اس نے جنگل میں خودکشی کی۔متوفی کی شناخت شوکت احمد پیر (24)ولد نظام دین پیرساکن ڈارپورہ لولاب کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں