گولہ بارود، سفید اور چمکدار ٹکڑوں میں جلنے والا آتش گیر مادہ یوکرین کی بندرگاہ ماریوپول میں ازوستال اسٹیل ورکس پر جا برسا۔ ایک برطانوی فوجی ماہر کے مطابق یہ واقعہ ریموٹ کنٹرول سے فاسفورس یا آتشیں اسلح کے حملے سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس واقعے کی تصویر کشی کرنے والی ویڈیو دونیتسک میں روسی فوجیوں کے کمانڈر الیگزینڈر خوداکوسکی نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر پوسٹ کی تھی، جو روس کے حامی ہیں اور یکطرفہ طور پر آزادی کا اعلان کر چکے ہیں۔
آتش گیر مادہ یوکیرین کی اسٹیل فیکٹری پر آن گرا
القمر
