کولومبیا یوکرینی فوجیوں کو سرنگیں صاف کرنے کی تربیت دے گا۔
کولومبیا کےوزیر دفاع ڈیئگو مولانو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 11 فوجی انجیئنرز یوکرینی فوجیوں کو بارودی سرنگوں کی صفائی پر تربیت دینے کے لیے نیٹو کے کسی رکن ممالک روانہ ہونگے۔
مولانو کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد وہاں انسانی امداد سمیت سرنگوں کی صفائی کے لیے بھی تعاون فراہم کرنا ضروری ہے چونکہ یہ انسانی اقدار اور ملکی آزادی کا تقاضا ہے۔
