English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: جنگی طیارہ گِر گیا، دونوں پائلٹ ہلاک

القمر

ایران میں ایف۔7 جنگی طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اصفہان کے نائب گورنر محمد رضا جان نثاری  نے کہا ہے کہ جنگی طیارہ نین شہر کے علاقے انارک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

نثاری کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گِر گیا ہے۔

حادثے میں پائلٹ میجر قاسم زمانی اور معاون پائلٹ لیفٹیننٹ محمد جواد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے