جموں/جموں و کشمیر پولیس نے پریاس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے والے 12 بچوں کو بچالیا۔عہدیداروں کے مطابق، مخصوص اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن کٹرا اور پریاس فاؤنڈیشن کی مشترکہ ٹیم نے قصبے اور اس کے اطراف میں خصوصی ریسکیو مہم چلائی اور تمام 12 بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحفظ فراہم کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کے استحصال کو روکنا اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کے حقوق، عزت و وقار اور فلاح و بہبود کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچائے گئے تمام بچوں کو ضروری دیکھ بھال اور مدد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ قانون کے مطابق ان کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود کے لیے مزید کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ریاسی پولیس نے بچوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بچوں سے بھیک منگوانے اور ان کے استحصال کے خلاف خصوصی مہم جاری رہے گی۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments