سری نگر/وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام وادی کا سرد ترین مقام رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ اسی طرح قاضی گنڈ میں منفی 2.0، کپواڑہ میں منفی 1.4 جبکہ کوکرناگ میں منفی 0.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت موسمی اوسط سے 2 ڈگری کم رہا، جبکہ جمعہ کے روز یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رات کے وقت شدید سردی کے باوجود دن کے درجہ حرارت میں نسبتاً اضافہ دیکھا گیا۔ جمعہ کے روز گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.6 ڈگری جبکہ پہلگام میں 15.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے مذکورہ تمام موسمیاتی مراکز پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments