نئی دہلی/نجی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انڈیگو نے سعودی عرب کے جدہ اور مدینہ کے لیے منتخب پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ خلیجی ملک کی موجودہ صورتحال کا محتاط جائزہ لینے کے بعد جدہ اور مدینہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ریاض اور دمام کے لیے پروازوں کی معطلی میں 7 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حوثی باغیوں کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہندوستانی فضائی کمپنیوں نے وہاں اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔ انڈیگو پہلی ہندوستانی ایئر لائن ہے جو ان حملوں کے بعد وہاں دوبارہ فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔
ایئر انڈیا کی سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں 30 نومبر تک معطل ہیں۔ آکاسا ایئر نے جدہ کے لیے پروازیں 10 جنوری 2027 اور ریاض کے لیے پروازیں 31 جنوری 2027 تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈیگو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو بروقت اطلاع دی جا رہی ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments