English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات کندھ کوٹ سے پولنگ کا عملہ اغوا

القمر

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں 14 اضلاع میں میں 21 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
پولنگ اسٹیشنز پر صبح سویرے سے ہی گہماگہمی نظر آ رہی ہے، خواتین، بزرگ اور نوجوان حقِ رائے دہی استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں۔
بعض مقامات پر ووٹر لسٹوں میں نام نہ ہونے پر ووٹرز پریشان ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مرکزی اور الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر کراچی میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ کی یو سی درڑ پولنگ اسٹیشن نمبر 28 نہال جعفری سے پولنگ کے عملے کو اغواء کر لیا گیا۔

کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن سے ڈاکو پولنگ کے عملے کے 7 افراد کو اغواء کر کے لے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے بھیو گینگ نے پولنگ کے عملے کو اغواء کیا ہے، ڈاکو پولنگ کا سامان بھی لے گئے ہیں۔
کندھ کوٹ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ کے عملے کے ساتوں ارکان کو بازیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے