English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیبلشمنٹ کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنی ہے، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی۔

ہفتے کے روز اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم پر اتنے جھوٹے مقدمات بنائے ہیں کہ روز ہی پیش ہونا پڑتا ہے۔ اب اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی ۔ آج اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں اور اگر آج قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی اور کل عوام کا دن ہے اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے