English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں دکانیں‌ رات 9 بجے اور شادی ہال ساڑھے 10 بجےبند کرنے کا حکم

القمر

بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار پھر سے محدود
کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے. اعلامیہ کے مطابق ۔تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز اور
سپراسٹور رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے.
شادی بیاہ کی تقریبات بھی رات ساڑھے دس بجے تک سمیٹھنی ہوں‌ گی. تمام شادی ہالز وقت مقررہ ساڑھے دس
بجے بند کر دیے جائیں گے.
اعلامیہ کے مطابق ریسٹورانت اور ہوٹلز رات ساڑھے بجے تک بند کرنے ہوں‌ گے. ملک میں‌ جاری بجلی بحران
کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورنیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے.
ویسے بھی دنیا بھر میں بازار اور دکانین صبح سویرے کھلتی اور مغرب سے پہلے بند کردی جاتی ہیں. بدقسمتی
سے پاکستان میں گنگا الٹی ہی بہتی ہے دوپہر میں دکانیں کھلتی اور رات گئے جا کے بند کی جاتی ہیں.
اسی طرح دفاتر بھی صبح سویرے کھل جاتے ہیں اس کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا
ہوتا ہے اور ہر ترقی یافتہ ملک نے دن کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئئے ترقی کی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے