امیرِکویت کے صاحب زادے شیخ احمد نواف الصباح کو ریاست کا نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ایک امیری فرمان کے تحت انھیں نگران وزیراعظم شیخ صباح الخالد کی جگہ نامزد کیاہے۔
واضح رہے کہ ان کے پیش رو نے مالی اصلاحات پر پارلیمان کے ساتھ اختلافات کے بعد کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے استعفی دے دیا تھا۔
نو منتخب وزیراعظم شیخ احمد نواف سبکدوش ہونے والی نگران حکومت میں نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ تھے۔
