English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کیلئے جوڑ توڑ شروع 

القمر

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ناموں کیلئے جوڑ توڑ شروع کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے 4 سینئر رہنمائوں اور زین قریشی کے نام اسپیکر شپ کیلئے سامنے آگئے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا نام بھی اسپیکر کے منصب کے لئے زیرِ غور ہے، جبکہ سبطین خان ،میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کے نام اسپیکر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دوست مزاری کے خلاف جلد عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نام کی حتمی منظوری پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے