کولمبیا میں 19 جون کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب رہنے والے بائیں بازو کے گستاو پیترو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گستاو پیترو نے تاریخی بولیوار اسکوائر میں منعقدہ تقریب کہ جس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی ،سابق صدر ایوان دیوک سے صدارتی بیلٹ وصول کرتے ہوئے با ضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔
تقریب ِ حلف برداری کے بعد شرکا سے خطاب کرنے والے پیترو نے مسلح جتھوں سے ہتھیارڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "کولمبیا میں قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے ڈائیلاگ ، ایک دوسرے کو سمجھنے، مشترکہ راہوں کی تلاش اور تبدیلیوں کی نشاط کرنا لازمی ہیں۔”
پیترو نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کے بدلے میں ضروری قانونی شرائط پوری کی جائیں گی، ہم کولمبیا کے ہر کونے میں امن و سکون لانے کے لیے انتھک محنت کریں گ، یہ امن کی حکومت ہے جسے اسی طرح یاد رکھا جائیگا، سماجی مکالمے کا ملک کے تمام علاقوں میں غلبہ رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک بدعنوانی کے خلاف سخت گیر اقدامات ہوں گے، "ہم چوری کی گئی چیز کو واپس لائیں گے، ہم روک تھام کے طریقے اپنائیں گے تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ ہم بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر طریقے سے نبرد ِ آزما ہوں گے ۔”
