English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عبدالحمید خان ڈرلنگ بحری جہاز کو سفر پر روانہ کی تقریب میں ترک صدر کی شرکت

القمر

صدر  رجب طیب ایردوان  نے بحیرہ روم میں  قدرتی وسائل کی تلاش سے  متعلق   کہا کہ  بحیرہ روم میں  قدرتی وسائل کی تلاش کا کام ہماری سرحدوں کے اندر ہو رہا ہے۔ جس کے لیے ہمیں کسی سے  اجازت  لینے کی ضرورت نہیں۔

صدر ایردوان نے مرسن  کی بندر گاہ طاش اجو  میں عبدالحمید  خان    ڈرلنگ  بحری جہاز کو اپنے پہلے سفر پر روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز توانائی کے شعبے میں ترکی کے نئے وژن کی علامت ہے۔ اب ہم اپنے 4 ڈرلنگ جہازوں اور 2 زلزلہ تحقیقی جہازوں کے ساتھ اس علاقے میں  کام  کر رہے ہیں ۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو اگلے سال قوم کے استعمال کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں  جناب  ایردوان نے کہا، "ہم بحیرہ اسود کی گیس کے پہلے مرحلے کے لیے درکار 10 کنوؤں میں کام مکمل کرنے اور یہاں سے 2023 میں اپنی قوم کی خدمت میں  پیش کرنے کی منصوبہ  بندی کر رہے ہیں ۔”

بحیرہ روم میں کھدائی کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا کہ "بحیرہ روم میں تلاش اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں ہمارے دائرہ اختیار میں ہیں۔ ہمیں اس کے لیے کسی سے اجازت یا منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔”

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے