English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیڈن دوبارہ سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئے

القمر

امریکہ کے صدر جو بائیڈن دوبارہ سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئے۔

تازہ ویڈیو میں صدر بائیڈن پوری کوشش کے باوجود کوٹ نہیں پہن سکے۔

صدر بائیڈن سیلاب زدگان سے ملاقات کے لئے ریاست کینٹکی  کے دورے پر تھے۔ ریاست سے روانگی سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کرنے کی خاطر انہوں نے کوٹ پہننے کی ضرورت محسوس کی لیکن تمام تر کوشش کے باوجود ناکام رہے۔ آخر کار ان کی اہلیہ نے انہیں کوٹ پہنایا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اب کی بار چند قدم چلنے کے بعد بائیڈن کی عینک گِر گئی۔

بائیڈن کو  اوپر تلے پیش آنے والے ان منفی واقعات کی وجہ سے مذکورہ ویڈیوسوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے