کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے تحت14اگست کو کراچی تا کشمور پورے سندھ میں جشن آزادی بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔
صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی،سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد،جیکب آباد،کشمور،نواب شاہ اور سکرنڈ سمیت ہر چھوٹے بڑے شہر میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل ریلیاں، سیمینار،اجتماعات پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریبات کا انقعاد کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور دیگر علمائے کرام اور دانشورحضرات قیام پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔
صوبائی امیر محمد حسین محنتی ہفتہ کو حیدرآباد میں جیوے پاکستان ریلی جبکہ 14اگست کو ہالا،نواب شاہ میں تقریبات میں شرکت اور پرچم کشائی کریں گے۔
